ڈاکٹر جلال الدین رحمت کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس
اسلام آباد/راولپنڈی۔18 فروری 2021 ء ( جعفریہ پریس پاکستان) انڈونیشیا میں مکتب اہل بیت کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر جلال الدین رحمت کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بہترین طر زعمل سے اسلام کے حقیقی اور روشن چہرے کو روشناس کرایا۔ انہوں نے اپنی زندگی مکتب اہل بیت کے دفاع اور سربلندی کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں نے انڈونیشیا میں اتحاد بین المسلمین کے لیے بے پناہ خدمات سرا نجام دیں۔انجمن اہل بیت انڈونیشیا کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے ملک بھر میں بھرپور مذہبی و دینی خدمات کے تسلسل میں مدرسہ شہید مطہری کی بنیاد رکھی جو مکتب اہل بیت سے وابستہ افراد کے لیے علم کے چراغ کی مانند ہے۔رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھی اپنے مکتب کی بھرپور نمائندگی و ترجمانی کرتے رہے۔