ڈاکٹر روتھ فاؤ کی وفات پر تمام پاکستانیوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے ناظم برادر علی نقوی نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی وفات پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت و خدمت کی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔
برادر علی نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی عمر انسانیت کی خدمت میں سرف کی جسکی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی، گزشتہ برس محسن انسانیت جناب عبدالستار ایدھی صاحب کی رحلت کے بعد پاکستانی سمبھل نہ پائے تھے کہ ایک اور محسنہ پاکستانیوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
ڈاکٹر فاؤ کی انتھک محنت اور اپنے مشن سے محبت کے باعث ۱۹۹۶ میں پاکستان کو جزام فری ملک قرار دیا گیا تھا جسکے لیئے تمام قوم ڈاکٹر روتھ فاؤ کی احسان مند اور شکر گزار ہے۔
گزشتہ ۵۵ سالوں میں ڈاکٹر روتھ فاؤ نے پاکستان کی بلا تفریق رنگ و نسل و مزہب و ملت جس طرح خدمت کی وہ تمام جوانوں کے لیئے مشعل راہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here