کرائسٹ چرچ واقعےپرپوری قوم سوگوار : آج قومی پرچم سرنگوں رہا
کرائسٹ چرچ واقعےپرپوری قوم سوگوار : آج قومی پرچم سرنگوں رہا

کرائسٹ چرچ واقعےپرپوری قوم سوگوار : آج قومی پرچم سرنگوں رہا

نیوزی لینڈ کی 2مساجد پر دہشت گرد حملے میں9پاکستانیوں کی شہادت پر ملک بھر میں قومی سوگ منایا گیا۔ ملک بھر میں سرکاری اورنیم سر کا ری عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم سرنگوں رہا ۔ نیوزی لینڈ سانحے میں دس پاکستانی متاثر ہوئے تھے جن میں سے 9 شہید ہوگئے جبکہ ا یک شدید زخمی پاکستانی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔6شہید پاکستانیوں کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہوگی۔جبکہ تین میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔نعیم راشدشہیدکی والدہ کونیوزی لینڈ کاویزہ جاری کر د یا گیا ہے۔وا قعےمیں نعیم راشداوران کابیٹا طلحہ نعیم شہید ہو ئے تھے۔ انکی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی جا ئے گی ۔
صورتحال پر غو ر کیلئے پاکستان کی درخواست پراوآئی سی وزرائے خارجہ کاہنگامی اجلاس 22مارچ کو استنبول میں طلب کیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here