گستاخی اہلبیت کے مرتکب شخص کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج قانونی کاروائی کا مطالبہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے دادو کے شرپسند کے خلاف صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے عوام کی بڑی تعداد شریک مرتکب شخص کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ دادو میں مقامی تھانے میں ای آئی آر درج شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا اعلی قانونی اداروں سے رابطہ جلد از جلد قانونی کاروائی مکمل کی جائے

ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا 

 شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بیان جاری کیا کہ کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر صوبہ سندھ ضلع دادو کے رہائشی شخص عبد الستار جمالی کی ویڈیو پھیلی جس میں اس شخص کی جانب سے کھلے عام امام مہدی کی شان میں گستاخی کی گئی جو یقینا کسی بھی مسلمان کے لئے قابل قبول نہیں

پاکستان میں بسنے والے مسلمان عاشقان رسولﷺ ہیں اور اپنے پیارے نبی کی نسبت سے ہم کسی بھی صورت اہلبیت ؑ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ نے اس سلسلے میں اعلی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس شرپسند کو فوری گرفتار کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here