گلگت بلتستان بالخصوص دیامر میں دہشت گردی کی لہر تشویش ناک ہے شیخ مرزا علی
گلگت بلتستان بالخصوص دیامر میں دہشت گردی کی لہر تشویش ناک ہے شیخ مرزا علی

گلگت بلتستان بالخصوص دیامر میں دہشت گردی کی لہر تشویش ناک ہے شیخ مرزا علی

اسلامی تحریک پاکستان

جعفریہ پریس : بسیر عباس کی شہادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گلگت بلتستان بالخصوص دیامر میں دہشت گردی کی لہر تشویش ناک ہے۔ 
علامہ شیخ مرزا علی
اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سیکٹری جنرل و امام جمعہ و الجماعت دنیورعلامہ شیخ مرزا علی نے حال ہی میں ضلع دیامر گلگت بلتستان کے اندر دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس جوان بسیر عباس کی شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بالخصوص ضلع دیامر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر تشویش ناک ہے۔ 

سی۔پیک کے روٹ پر دہشت گردی کے واقعات کو معمولی اور ہلکا نہ لیا جائے، بسیر عباس کی شہادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث کرداروں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی 
بسیر عباس کی شہادت کا واقعہ چلاس آپریشن کو متاثر کرنے کی سازش کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here