گلگت بلتستان میں تشیع کی کامیابیوں کی بنیاد علامہ غلام محمد غروی نے فراہم کی علامہ محمد حسن جعفری
گلگت بلتستان میں تشیع کی کامیابیوں کی بنیاد علامہ غلام محمد غروی نے فراہم کی علامہ محمد حسن جعفری
گلگت بلتستان میں تشیع کی کامیابیوں کی بنیاد علامہ غلام محمد غروی نے فراہم کی، امام جمعہ اسکردو علامہ محمد حسن جعفری حوزہ علمیہ المقدسہ میں علامہ شہید سید ضیاء الدین رضوی اور علامہ غلام محمد رضوی کی یاد میں منعقدہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی کانفرنسز ہال میں منعقدہ تقریب سے اسکرودو مرکزی جامعہ مسجد کے امام جمعہ اور بزرگ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تشیع کی کامیابیوں کی بنیاد علامہ غلام محمد غروی نے فراہم کی اور آج علاقے میں ہونے والی تمام تر سیاسی و اجتماعی سرگرمیوں کا محور انہی کی ذات گرامی ہے۔ تحریک جعفریہ شمالی علاقہ جات کے تاحیات صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے معتمد خاص علامہ غلام محمد غروی مرحوم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ اسکردو علامہ محمد حسن جعفری نے کہا کہ جب بھی بلتستان میں سیاسی حکومت نے سیاسی طور پر سازش کرنے کی کوشش کی تو علامہ غلام محمد مرحوم نے ان کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ انہوں گلگت بلتستان میں علماء کی کوششوں اور معارف اہل بیت کی تبلیغ و ترویج کےلیے ان کی زحمات کا تذکرہ کیا اور علامہ غلام محمد غروی اور شہید ضیاء الدین کی خطے میں کی جانیوالی خدمات کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم میں طلاب کی علمی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ طلاب اور فضلائے قم معارف اہل بیت کی تعلیم و تبلیغ اور ترویج کی بہتر انداز میں دنیا تک پہنچانے کے سعی و کوشش جاری رکھیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here