گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ ڈکلیئر کیا جائے، علامہ عارف واحدی
آئینی تحفظ کے بغیر کوئی پیکج قبول نہیں ، گلگت بلتستان کی عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے ، مرکزی سیکرٹری جنرلجی بی عوام نے پاکستان بننے سے قبل جدوجہد کرتے ہوئے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی اوررضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھالحاق کیا راولپنڈی /اسلام آباد19فروری 2018ء(     جعفریہ پریس  ) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ گلت بلتستان کی عوام کوآئینی حقوق دیتے ہوئے دیگر صوبوں کی طرح حقوق و اختیارات دئیے جائیں اور گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ ڈکلیئر کیا جائے ۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہناتھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پاکستان بننے سے قبل جدوجہد کرتے ہوئے ڈوگرا راج سے آزادی حاصل کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا مگر ان 70سالوں میں گلگت بلتستان کی عوام کے دیرینہ مطالبات پر انہیں آئینی حقوق نہیں دیئے گئے جو خطہ کی عوام کےساتھ سرا سر زیادتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک گلگت بلتستان کی شہہ رگ ہے اسمیں بھی عوامی مطالبات کے باوجود کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے علاوہ ازیں عوام کو آئینی حقوق دیئے بغیر کسی متبادل نظام کے گلگت بلتستا ن کونسل کونسل کے خاتمہ کی باتیں ہو رہی ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سراسر وہاں کی عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔متبادل سیٹ اپ دیئے بغیر کونسل ختم کرنے کو کسی صور ت قبول نہیں کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here