• شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری پر قاتلانہ حملہ-
  • اربعین حسینی پر پاکستانی زائرین کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری ہیں علامہ شبیر میثمی
  • چار دیواری میں عزاداری کو روکنا غیر آئینی اقدام ہے ، شیعہ علماءکونسل
  • شہادتوں کا عظیم مشن کربلا سے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے۔شہادتیں ہی عزاداری کی بقا ہیں۔
  • سبیل امام حسینؑ روکنے والا مجرم ہے علامہ سید ناظر عباس تقوی
  • اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام قرآن کے پیغام کے عنوان سے کانفرنس گلگت میں منعقد
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس
  • جعفریہ اسٹوڈنٹس کے جوانوں نے 18 ہزار فٹ کی بلندی پر علم حضرت عباس نصب کردیا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی گلگت میں شرپسندی کی شدید مذمت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی آغا حامد موسوی کی وفات پر تعزیت

تازه خبریں

یمن کا محاصرہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینو گوٹرش نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے محاصرے کو بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کا محاصرہ فوری طور پرختم کرنا چاہیے تاکہ یمن میں خوراک اور طبی امداد ارسال کی جاسکے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے کے نام خط میں سعودی عرب کی یمن میں جاری بربریت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو یمن کی تمام بندرگاہوں کا محاصرہ ختم کردینا چاہیے تاکہ امدادی سامان یمن کے بیماروں اور قحط زدہ افراد تک پنہچایا جاسکے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے درمیان مذاکرات سے قبل تمام یمنی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم ہونا چاہیے۔