یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے
یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے

یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جارہا ہے

وفاقی دارالحکومت میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی چوک پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی جلوسوں اور سیمیناروں کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرانا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here