• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

امریکہ میں ٹرک ڈرائیور نے 8 افراد کوہلاک کردیا

نیویارک کےاقتصادی مرکز مین ہیٹن میں حملہ آور نے سائیکل ٹریک اور راہ گیروں پر پک اپ ٹرک چڑھا دیا جس سے 8 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیلجیم کا شہری بھی شامل ہے۔ نیویارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 29 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ٹرک تلے کچلے جانے والے بیشتر سائیکل سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور شخص نے ٹرک سے اسکول بس کو بھی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوئے جبکہ ٹرک ڈرائیور سے پیلیٹ گن اور ایک پینٹ بال گن بھی برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی ایجنسی ایف بی آئی واقعے کو دہشتگردی کے طور پر دیکھ رہی ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔