• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

برطانیہ اورجرمنی سمیت یورپ بھرمیں جلوس شبیہ علم وذوالجناح برآمد , عاشورا نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا

برطانیہ ،جرمنی،فرانس اوربیلجیم سمیت یورپ بھرمیں جلوس شبیہ علم وذوالجناح برآمد، ہزاروں سوگواروں کی شرکت،امریکا میں بھی نو محرم کے جلوس،امارات اورسلطنت عمان میں شام غریباں کی مجالس جاری ہیں۔حضرت امام حسین اور ان کے ساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا ماتم برطانیہ کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ شب عاشور اور عاشورا کے موقع پر لندن کے امام بارگاہوں سے جلوس شبیہ علم وذوالجناح برآمد ہوئے جن میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔یورپ کے مختلف ممالک میں بھی امام حسین کی شہادت کا غم منا یا جارہاہے۔ جرمنی کے شہر بون میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علما کا کہنا تھا کہ نبی کے نواسے نے اپنے گھر کو قربان نہ کیا ہوتا تو آج اسلام کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوتا۔ یونان میں یوم عاشورہ کے موقع پرایتھنز کی دونوں امام بارگاہوں میں مجالس شام غریباں منعقد کی گئیں جن کے بعد عزاداران حسین نے ماتم اورزنجیر زنی کی ۔ اور عاشورا نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا