• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

شہیدعلامہ سید ضیا الدین رضوی، علامہ سیدعبدالجلیل نقوی ا ورپروفیسر خادم حسین لغاری ، کی ملّی خدمات قابل قدر ہیں ، علامہ عارف واحدی

شہیدعلامہ سید ضیا الدین رضوی، علامہ سیدعبدالجلیل نقوی ا ورپروفیسر خادم حسین لغاری ، کی ملّی خدمات قابل قدر ہیں ، علامہ عارف واحدی

شہیدعلامہ سید ضیا الدین رضوی، علامہ سیدعبدالجلیل نقوی ا ورپروفیسر خادم حسین لغاری ، کی ملّی خدمات قابل قدر ہیں ، علامہ عارف واحدی

سابق مرکزی رہنماﺅں کی ملّی ،تنظیمی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ،ان کی زندگی کارکنان کے لئے مشعل راہ ہے ، مرکزی سیکرٹری جنرل

 

راولپنڈی / اسلام آباد13 جنوری 2020ء(  جعفریہ پریس  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقویکی ہدایت پر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کہنا ہے کہ سابق مرکزی رہنماﺅں مرحوم شہید علامہ سید ضیا الدین رضوی سابق صدر گلگت بلتستان و سابق مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان، مرحوم سید عبد الجلیل نقوی سابق صوبائی صدر پنجاب و مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان اور پروفیسر خادم حسین لغاری سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان کی اس ماہ میں منعقدہ سالانہ برسیوںکے موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے ۔علامہ عارف واحدی نے متوجہ کیا کہ مرحومین شہیدعلامہ سید ضیا الدین رضوی، علامہ سیدعبدالجلیل نقوی وپروفیسر خادم حسین لغاری ، کی ملّی خدمات قابل قدر ہیں۔انہوںنے کہاکہ مرحومین کی ملّی ، تنظیمی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا ۔ انہوںنے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے مضبوط بازو کی حیثیت سے وفا کی ایسی مثال قائم کی جوکارکنان کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے شہید علامہ سید ضیاالدین رضوی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تنظیمی فعالیت ،ملی اور سماجی امور کے علاوہ نصاب تعلیم میں بہتری اور مسلکی ہم آہنگی کےلئے تاریخی کر دار ادا کیا ۔علامہ عارف حسین واحدی نے علامہ سید عبد الجلیل نقوی سابق صوبائی صدر پنجاب و مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان کی دینی، سیاسی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایک مجاہد عالم دین تھے، جنہوں نے ملی پلیٹ فارم کی مضبوطی ، تحرک اور نظم کیلئے انتہائی حوصلے ، تدبر اور دلیرانہ انداز میں اُمور کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا ۔ مرحوم علامہ سید عبدالجلیل نقوی نے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر گرانقدر خدمات سرانجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھاکہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے شعبہ تبلیغات کے مرکزی انچارج و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر خادم حسین لغاری نے تعمیرمساجدمنصوبے کے تحت علاقے میں 300 سے زائد مساجد کی تعمیر کروائی اور مستحقین کیلئے دیگر فلاحی امور بھی سر انجام دئیے ۔پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک تنظیمی ،تعلیمی اور سماجی شخصیت تھے جن کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔آخر میں علامہ عارف حسین واحدی نے مرحومین شہید سید علامہ ضیا الدین رضوی ، علامہ سید عبدالجلیل نقوی پروفیسر خادم حسین لغاری کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کرتے ہوئے ان کے مشن کوآگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔