• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات اور سانحہ درگاہ حضرت شہباز قلندر کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات اور سانحہ درگاہ حضرت شہباز قلندر کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئےگئے جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے 17 فروری بروز جمعہ دہشتگردی کے پے درپے واقعات کے خلاف اور درگاہ حضرت شہباز قلندر میں سفاکانہ حملے کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے صوبہ سندھ،پنجاب،بلوچستان۔خیبرپختونخواہ،آزاد کشمیر گلگلت بلتستان کے چھوٹے بڑۓ شہروں قصبوں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد بڑے پیمانے پر علماء کراماور مقامی عمائدین کی سربراہی میں مظاہرے کئے گئے جس میں ریاست پاکستان سے فوری طور پر دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن،عوام کی جان و مال  کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مطالبات کئے گئے  احتجاجی مظاہروں میں بانی اتحاد بین المسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی کے پیغامات کو بھی پیش کیا گیا کہ ملک میں جاری منظم دہشت گری کی پر زور مذمت کرتے ہو ئے دہشتگردی کے واقعات میں آرمی کے جوانوں سمیت اتنے بڑے پیمانے پر شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہار کیا، انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے ، پنجاب اور کے پی کے کے دہشتگردی واقعات کے بعد سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے جانے چاہئے تھے مگر ایسانہیں ہوا ، انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات مہیا کی جانی چاہئے ، انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جانا چاہئے ، پاکستانی قوم متحدہے اور اس مشکل گھڑ ی میں قوم کو متحد ہو کر صبر و تحمل کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا ۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خا ک ملانے کے لئے سیسہ پلائی دیوا ر بن جائیں۔