• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا جے ایس او کے ۲۲ ویں یوم تاسیس پرپیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا جے ایس او کے ۲۲ ویں یوم تاسیس پرپیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا کا جے ایس او کے ۲۲ ویں یوم تاسیس پرپیغام

: جعفریہ پریس : عہد جوانی تمام جسمانی قوتوں کا تمرکز کا آغاز ہے۔نوجوان اس عہد نازک میں انفرادی ،اجتماعی فتنہ و خرابی کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس لئے نوجوانوں کی تربیت ہدایت سے غافل ہونا سراسر خسارہ و نقصان ہے۔آج کی دنیا میں جہاں انسانی اقدار میں بتدریج کمزوری و کمی آرہی ہے اور اجتماعی مشکلات و آفات شدت پکڑ عہی ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ نسل جوان کی ہدایت و رہبری کے لئے سنجیدہ و موثر اقدامات کئے جائیں اسلام  آسمانی ادیان میں سب سے جامع و کامل ترین دین ہے اس میں نسل جوان کی تربیت پر بے حد تاکید ہے 

قرآن مجید کی نگاہ میں جوانی کا دور طاقت و قدرت کا دور ہوتا ہے اس دور میں جوان اپنی زندگی کی بلند تری چوٹی پر کھڑا ہوتا ہے اس لئے اس دور سے احسن طریقہ سے مثبت استفادہ کیا جائے کسی بھی ملک کی تعلیمی اخلاقی معاشی و سماجی ترقی میں جوانوں کا اہم کردار ہوتا ہےملک پاکستان میں ترقی کے لئے جوانوں کی تربیت کے لئے اقدامات ہونے چاہئیں تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا کا مقابلہ کیا جاسکے اگر نوجوانوں کی تربیت اسکول کالج و یونیورسٹیز سے کی جائے تو کوئی بھی طاقت ہمیں علی و اخلاقی میدان میں شکست نہیں دے سکتی مقام افسوس یہ ہے کہ ہمامرے تعلیمی ادارے صرف اسناد و ڈگری کے حصول کے   لئے رہ گئے ہیں ان میں اخلاقی اقدار کی بہتری کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ،

جے ایس او پاکستان کے قیام کا مقصد  بھی ملک کے تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کی تعلیمی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ نوجوان نسل کل معاشرے کا ایک اچھا انسان بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکے اس حوالے سے جے ایس او پاکستان کے ذمہ داران کو اس بارے میں مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور جو نقائص تربیت کے حوالے سے گزشتہ ادوار میں رہ گئے ہیں ان کو دور کرکے نئے جذبے کے ساتھ اس فریضہ الہی کی انجام دہی کے لئے مزید کوشاں رہنا چاہئے 

اللہ تعالی ہم سب کو صحیح و مثبت عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے