• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

 لیاقت بلوچ کی علامہ سبطین سبزواری سے ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 لیاقت بلوچ کی علامہ سبطین سبزواری سے ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 لیاقت بلوچ کی علامہ سبطین سبزواری سے ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
سیاسی کچرے اور مسلمہ کرپٹ عناصر کا مقابلہ کریں گے، سب مل کر انتخابی مہم چلائیں گے، ایم ایم اے کے رہنماوں کا عزم 
لاہور ( جعفریہ پریس) اسلامی تحریک پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کتاب کے انتخابی نشان انتخابات میں حصہ لینے والا ہر امید وارپانچوں دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کامشترکہ امیدوار ہے۔ اورسب مل کر اس کی انتخابی مہم بھر پور انداز میں چلائیں گی۔ تکفیریت فتنہ ہے، متحدہ مجلس عمل نظام مصطفی کے نفاذ کا نعرہ لے کر اٹھی ہے۔ انشااللہ انتخابات جیت کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنا بھر پور کردا ر ادا کریں گے۔ سیاسی کچرے اور مسلمہ کرپٹ عناصر کا مقابلہ کریں گے۔تمام سیاسی جماعتوں کو عوام تک رسائی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہیے۔انہوںنے کہا کہ دیانتدار قیادت صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل کے پاس ہے۔ دہشت گردی اور تکفیریت فتنہ ہے، تما م جماعتیں ایم ایم اے کے دستو ر کی پابند ہیں۔ کسی تکفیری دہشت گرد کی حمایت نہیں کریں گی۔ اسلام پسند امیدواروں کی حمایت کی جائے گی۔