• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

نقوش ہدایت :: ** اسلام امریکائی و اسلام محمدی

:: نقوش ہدایت :: ** اسلام امریکائی و اسلام محمدی ** از…..سید العلماء, رئیس الواعظین,محسن ملت جعفریہ حضرت علامہ سید محمد تقی نقوی. دور حاضر میں دشمن کی جعل سازیوں , عیاریوں اور اس کی مکاریوں پر امام خمینی خوب آگاہ تھے شاید آج کی اس دنیا میں کسی ماں نے ایسا بیٹا نہ جنا ہو جو استعمار کی عیاریوں سے ان جیسا آگاہ ہو اس لئے بہت سے علماء و رہنماء امام خمینی کے ان عظیم اقدامات کی پیروی کرتے نظر آتے ہیں اور فضل اسی کا مانا جاتا ہے جو کسی نظریہ کی بنیاد رکھے. امام خمینی نے ہمیں سادہ الفاظ میں سمجھایا کہ اس وقت ایک اسلام امریکائی ہے اور ایک اسلام محمدی ہے سادہ لوح سوچتے ہیں کہ اسلام امریکائی کیسے ہوسکتا ہے تو ایک وہ اسلام ہے جسے امریکہ قبول کرتا ہے بلکہ اس اسلام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اس اسلام کی حفاظت کے لئے اپنی تمام قوتوں کو استعمال کرتا ہے جب اس قسم کے اسلام پر اسے مشکل نظر آئے تو اسے واشنگٹن میں سکوں نہیں آتا اور جہاں اسلام محمدی کا مقام ہو تو اس کی ساری سازشیں اس کو مٹانے کیلئے عمل پیرا ہوجاتی ہیں . کارٹر نے واشنگٹن میں ایک مرتبہ کہا تھا کہ خمینی کا اسلام بنیاد پرست قسم کا اسلام ہے ہم اس کو قبول نہیں کرسکتے , تہران کی مسجد جمران میں بیٹھ کر اس مرد مجاہد امام امت نے کہا تھا کہ اے کارٹر ! تو کب سے اسلام کا مفتی بن گیا تجھے یہ حق کب سے حاصل ہوگیا کہ تو یہ فیصلہ دینے لگے کہ صحیح اسلام و غلط اسلام کیا ہے. ہر منصف مزاج کو یہی فیصلہ دینا چاہئے کہ جس کو امریکہ اسلام کہے وہ رسول اللہ ص کا اسلام کبھی نہیں ہوسکتا , خداوند عالم نے احسان فرمایا اور مکتب صادق آل محمد کے فرزندوں کو شرف بخشا کہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ کربلا نے اسلام کو بچایا اور کربلا بچائے گی .