کینیڈا کے شہر کیوبیک کی مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں چھ نمازی جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ کیوبیک اسلامک کلچرل سینٹر میں گزشتہ رات پیش آیا جب سینٹر میں 40 کے قریب افراد موجود تھے۔
پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے لیکن انھوں نے اس بات کے تصدیق نہیں کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ تین مسلح افراد اس واقعہ میں ملوث ہیں۔ اسلامک سینٹر کے صدر محمد ینگوئی نے رؤٹرز کو بتایا کہ زخمیوں کو کیوبیک شہر کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے لیکن ان کو صحیح تعداد کا علم نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here