• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ عارف واحدی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل نامزد

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد ابو الخیر زبیر نے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کر دیاہے۔جس پر علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا جاناان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی و ہدایت کی روشنی میں ملی یکجہتی کونسل کو فعال کر نے اور اتحاد کی فضا ء کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑوں گا ۔
علامہ عارف حسین واحدی کا مزیدکہنا تھا کہ جب ملک میں فرقہ واریت عروج پر تھی تب ہی سنجیدہ قائدین علامہ سید ساجد علی نقوی ،علامہ شاہ احمد نوارانی ،قاضی حسین احمد سمیت دیگر مکاتب فکر کے علماء کرام نے ملکی حالات کی حساسیت کو بھانپتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم کی بنیاد ررکھی۔علامہ عارف واحدی کا کہنا تھاکہ ملی یکجہتی کونسل کے قیام عمل میں لائے جانے سے فرقہ واریت کی سلگتی آگ کو بجھاکر ملک دشمن عناصر کے تمام عزائم خا ک میں ملاتے ہوئے دنیاکو بتایاکہ ملک میں فرقہ واریت کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ ملک میں بد امنی اور دہشتگردی کی ہر سطح پر مذمت کی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں فوجی عدالتوں کا قیام پر قومی اتفاق رائے احسن اقدام ہے اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ملت جعفریہ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ لیکن ریاستی اداروں کو بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر نبھانے کی ضرورت ہے۔