پاکستان میرا وطن ٗرول آف لاء ہمارا ماٹو ٗقیام امن ہماری ذمہ داری ہے ، قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
ہم شہری حقوق سے ددستبردار نہیں ہونگے اور نہ ہی عزاداری سید الشہداءؑ سے پیچھے ہٹیں گے، قائد ملت جعفریہ
ملک بھر سے لوگ گرفتار ہوئے ہیں مارے گئے ہیں ان کی اب تک شناخت نہیں ہوئی قوم کو بتایا جائے قائد ملت جعفریہ
Saturday 25 November 2017
برطانیہ:لندن میں دھما کے اور دہشت گردی کے مختلف واقعات
Jun-04-2017-20-40-45_w11

برطانیہ:لندن میں دھما کے اور دہشت گردی کے مختلف واقعات

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے ہیں ۔تین مشتبہ افراد کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق لندن برج کے علاقے میں ایک وین نے راہگیروں کو کچل دیا جبکہ بورو مارکیٹ میں لوگوں پر چاقو کے وار کئےگئے۔لندن برج پر لوگوں کو کچلنے کے بعد چاقوؤں سے مسلح تین افراد کو گاڑی سے نکل کر لوگوں کو زخمی کرتے ہوئے بورو مارکیٹ کی جانب دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اِن تینوں مشتبہ افراد کومار دیا گیا ہے۔ان افراد نے جعلی خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔زخمیوں کو لندن کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لندن برج کو بند کرکے عوام کو اس علاقے میں جانے سے منع کردیا گیا۔ میٹرو ٹرین سروس کو بھی بند کردیا گیا ۔امریکہ کے صدر ٹرمپ نے لندن واقعات کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کو ہرقسم کی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ اپنے ٹؤئیٹر پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ لندن واقعات بزدلانہ کارروائیاں ہیں ۔فرانس کے صدر ایما نوئل میکرون نے بھی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے بھی زیادہ برطانیہ کے ساتھ ہیں ۔لندن کے میئرصادق خان نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں پر سفاکانہ اور بزدلانہ حملے کا کوئی جواز نہیں۔

Comments

اس خبر کے متعلق آپ کی رائے
متعلقہ خبریں