فلپا ئین : منیلاکےکسینومیں فائرنگ کے بعد آگ بھڑک اٹھی

فلپا ئن کے دارالحکومت منیلا میں مسلح شخص کی کسینومیں فائرنگ اورآگ لگنے سے چھتیس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص نے کسینو میں داخل ہو کر گیمز روم میں آگ لگا دی اور بعد میں خود کشی کر لی۔تمام ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔حملہ آور نے کسی شخص پر فائرنگ نہیں کی، صرف ایک ٹیلی ویژن سکرین کو نشانہ بنایا جس کے باعث کسینو میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی باشندہ ہے جسکی شناخت نہیں ہو سکی۔واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here