لندن ، گرینفل ٹاور میں آتشزدگی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد بارہ ہوگئی

لندن کے گرینفل ٹاور میں آتشزدگی سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ ستر سے زیادہ زخمی ہیں۔ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
حکام کے مطابق فائر بریگیڈکے عملے نے لوگوں کی بڑی تعداد کو عمارت سے نکالا ۔۔ جھلسنے والے ستر افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے پوری عمارت کو جلا کر راکھ کر دیا اور ابھی تک آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتشزدگی سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ایک سو ہوسکتی ہے ۔۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے گرینفل ٹاور کی آتشزدگی کو خوفناک سانحہ قرار دیا ۔۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here