جاپان : امریکی بحری جہاز اور فلپائن کےمال بردار جہاز میں تصادم

جاپان کے شہر یوکوسوکا کے جنوب مغرب میں امریکی جنگی بحری جہاز اورفلپائن کے مال بردار جہاز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والےسات امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں۔
دونوں بحری جہازوں کے درمیان گزشتہ روز جاپان کی سمندری حدود میں تصادم ہوا تھا ۔امریکی جنگی بحری جہاز “یو ایس ایس فٹزجیرالڈ” کے کپتان اور عملے کے دو ارکان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت جنگی بحری جہاز پر دو سو سیلرز موجود تھے۔جاپانی نیوی کے مطابق حادثے میں مال بردار بحری جہاز کا عملہ بالکل محفوظ رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here