• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

عظمت اسلام اور استحکام پاکستان ہمارا نصب العین ہے ۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان

عظمت اسلام اور استحکام پاکستان ہمارا نصب العین ہے ۔
گلگت بلتستان کے عوام سے بڑھ کر کوئی محب وطن نہیں ۔
یہاں کے غیور عوام نے ہر دور میں ملکی سلامتی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہے۔
( علامہ سید محمد عباس رضوی، کیپٹن سکندر علی ، شیخ فدا حسن عبادی ، علامہ سید اکبر شاہ رضوی)
سکردو(پ۔ر) علماء و عمائدین و نوجوانان قمراہ سکردو کی جانب سے منعقدہ عظمت اسلام اور استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید محمد عباس رضوی ممبر گلگت بلتستان کونسل، اسلامی تحریک کے رکن اسمبلی اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیر مین کیپٹن سکندر علی ، قومی و ملی پلیٹ فارم کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی ، علامہ شیخ فدا حسن عبادی ڈویژنل صدر اسلامی تحریک پاکستان بلتستان، علامہ سید اکبر شاہ رضوی صدر کھرمنگ، علامہ سید حسن فلسفی، معروف سماجی شخصیت و شاعر اخوند محمد حسین حکیم سمیت دیگر علماء کرام سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام جشن آزادی پاکستان و بلتستان کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔ کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا مملکت عزیز خداداد پاکستان اللہ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے۔ یہ سرزمین اللہ اور اسلام کے نام پر بزرگان قوم نے انتھک جد وجہد کے ذریعے حاصل کیا۔ لیکن اس ملک کے ارباب اقتدار نے اس نعمت کا حقیقی معنوں میں ادراک نہیں کیا۔ یہ وطن عظیم اہداف کیلیے معرض وجود میں لایا تھا۔ لیکن آج تک ارباب اقتدار ان عظیم اہداف کو اپنی نا عاقبت اندیشیوں کی وجہ سے حاصل نہیں کر سکا۔ اس کی ایک مثال گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال ہے۔ آج سترویں سالگرہ آزادی منارہے ہیں لیکن ہم قومی اور آئینی دھارے میں شامل نہیں۔ جو علاقے اس ملک کے آئینی دھارے میں شامل ہیں وہاں پاکستان کا جھنڈا جلاے جارہے ہیں۔ بابائے قوم کی تصویروں کی بے حرمتی ہوتی رہی۔ حالانکہ ان کوریاست کی جانب سے تمام حقوق میسر ہیں۔ لیکن یہ خطہ تمام محرومیوں کے باوجود ماضی سے لیکر آج تک وطن عزیز کے لیے باعث شرف و افتخار بنا ہوا ہے ۔ گلگت بلتستان کے سینکڑوں دیہاتوں میں موجود قبرستانوں میں مدفون شہداء اسلام و پاکستان کے قبور پر نصب سبز ہلالی پرچم یہاں کے لوگوں کی وفاداری پر مہر تصدیق ہے۔ پاکستان کے موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ ملک کثیر الثقافت اور کثیر المسالک ہونے کی وجہ سے اپنا ایک الگ مزاج کا حامل ہیں۔ تمام مسالک کے زعماء اور عوام نے قائد اعظم کی رہبری میں اس ملک کو حاصل کیا۔ لیکن حکمرانوں کی متعصب رویوں اور مذہبی جنونیت پسندی سمیت دیگر تباہ کن اقدامات سے ہم تحریک آزادی کی ماحول کو قائم نہ رکھ سکے۔ ملک کو مختلف مسائل میں الجھادیا۔ لیکن اس ملک کو خاص کر مکتب تشیع کو ایسے قائدین ملے خصوصا موجودہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ جیسے مدبر اور محب وطن رہبر ملا کہ جنہوں نے ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کردیا۔ اور استعماری سازشوں کو ناکام بنادیا۔ بقول قاضی احمد حسین “علامہ سید ساجد علی نقوی اللہ کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک عظیم نعمت ہے”ہم نے قائد محترم کی سرپرستی میں اس ملک اور قوم کی خدمت کو جاری رکھنا ہے۔ مقررین نے اس کانفرنس میں گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کا ایک مرتبہ پھر بھرپور انداز میں مطالبہ کردیا۔ علامہ سید محمد عباس رضوی اور دیگر مقررین نے علاقہ قمراہ کے علماء و اکابرین اور نوجوانوں کے اس اہم کانفرنس کے انعقاد کو زبردست داد تحسین دی۔