• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

کچھ علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے مجالس عزا میں رکاوٹیں قابل مذمت ہیں، شیعہ علما کونسل پنجاب

کچھ علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے مجالس عزا میں رکاوٹیں قابل مذمت ہیں، شیعہ علما کونسل پنجاب
 عزاداری سید الشہدا ہمارا آئینی حق ہے،جا ن کی قربان دے کر بھی جاری رکھیں گے
 غم حسین منانے کے لئے کسی ا جازت کی ضرورت نہیں، ڈی سی او، ڈی پی او آئین پرعمل کریں، علامہ سبطین سبزواری
راولپنڈی (اسٹاف ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کچھ علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے مجالس عزا میں غیر اعلانیہ رکاوٹوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہدا ہمارا آئینی اور شہری حق ہے۔ جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔اسے جا ن کی قربان دے کر بھی جاری رکھیں گے۔ڈی سی او اور ڈی پی او کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی متعصب گروہ کے وفادار بننے کی بجائے آئین اور قانون کے مطابق عمل کریں۔ ہمیں غم حسین منانے کے لئے کسی سے ا جازت کی ضرورت نہیں۔یہ ہمارا آئینی حق ہے،جس کی جتنی بھی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عزاداری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مجالس عزا کے انعقاد کے لئے انتظام کرے ۔ مصنوعی اور خود ساختہ رکاوٹیں پیدا نہ کریں۔ محبان اہل بیت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھی مجالس کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں میں انتظامیہ بانیان مجالس کو مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں کررہی ہے۔حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ عزاداری کو محدود کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔انہیںخواہ مخواہ تنگ کرکے خود ہی اپنے اقدامات پر شرمندہ ہونا پڑے گا۔ عزاداری کسی حکومت یا کسی فرقے کے خلاف نہیں، یہ محبت اہل بیت کا اظہار اور یزیدیت کے خلاف احتجا ج اور پیغام حریت ہے۔