• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

کوئٹہ : سریاب روڈ ،پولیس گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے ، شیعہ علماءکونسل پاکستان

کوئٹہ : سریاب روڈ ،پولیس گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے ، شیعہ علماءکونسل پاکستان 
حملہ آوروں کے سہولت کاروںکو قانون کے شکنجہ میں لیکر تختہ دارپر لٹکایا جائے،علامہ عارف واحدی
ریاستی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کو مزیدتیز کرنا ہوگا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل راولپنڈی/اسلام آباد 18انومبر 2017ء (اسٹاف )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں عرصہ دراز سے ملک دشمن عناصر معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور دو روز قبل پاک فوج کے جوانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا یہ دہشت گرد ملک اور انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں۔علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصرملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں جنہیں روکنا ہوگا۔پولیس اہلکاروں کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اقدامات کو مزیدتیز کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے بھی کوئٹہ سرلیس اہلکاروں کی وین پر خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجہ میں جکڑ کر یاب روڈ پر پوتختہ دارپر لٹکایا جائے تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے ۔