پاکستان میرا وطن ٗرول آف لاء ہمارا ماٹو ٗقیام امن ہماری ذمہ داری ہے ، قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
ہم شہری حقوق سے ددستبردار نہیں ہونگے اور نہ ہی عزاداری سید الشہداءؑ سے پیچھے ہٹیں گے، قائد ملت جعفریہ
ملک بھر سے لوگ گرفتار ہوئے ہیں مارے گئے ہیں ان کی اب تک شناخت نہیں ہوئی قوم کو بتایا جائے قائد ملت جعفریہ
Saturday 25 November 2017
ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی دمشق میں شام کے صدر سے ملاقات و گفتگو
e62f5bc2eb29f90a02c4c8c10f062589

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف بریگیڈیئر جنرل باقری نے دمشق میں شام کے صدر بشاراسد سے ملاقات میں شام کی فوج اور مسلح افواج کی حالیہ کامیابیوں کی مبارکباد پیش کی- جنرل باقری نے امید ظاہر کی کہ دہشتگردی جلد سے جلد پورے شام سے ختم ہوجائے گی- ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایران کی جانب سے حکومت شام اور قوم کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی- اس ملاقات میں شام کے صدر بشاراسد نے بھی رہبرانقلاب اسلامی اور ایرانی قوم و حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کو سراہا- بریگیڈیئرجنرل محمد باقری منگل کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دمشق پہنچے تھے – ایران کی مسلح افواج کےسربراہ کے دورہ شام کا مقصد ایران و شام کے درمیان فوجی تعاون بڑھانا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنا اور علاقے میں امن و ثبات کی راہوں کا جائزہ لینا ہے-

Comments

اس خبر کے متعلق آپ کی رائے
متعلقہ خبریں