• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سےزائرین کے مسائل کے حل کے لئے ۲۳ نومبر بروز جعہ سندھ بھر میں احتجاج ہوگا

شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے بروز جمعہ بتاریخ3 نومبر کو پورے سندھ میں زائرین امام حسین کوحکومت بلوچستا ن کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے(علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صوبہ بلوچستان مختلف حوالوں سے پاکستان کا احساس ترین صوبہ بنا ہوا ہے جس میں متعدد بار دہشتگردی کے واقعات وقوع پزیر ہوئے ہیں جس میں سینکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور یہ تاحال جاری وساری ہے حکومتِ بلوچستان اور سیکیورٹی کے ادارے بلوچستان میں دہشتگردی کو روکنے میں نا کام نظر آتے ہے بلکہ اب تو نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ خودسیکیورٹی فورسزکے ادارے دہشتگردی کے نشانے پر ہے ایسی احساس صوتحال میں ہزاروں زائرین امام حسین سڑکوں پرسراپا احتجاج بنے ہوے ہیں اور کوئٹہ وتفتان بوڈر پر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں سیکیورٹی فورسز انھیں سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے صرف جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے ہم حکومت بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کے قافلوں کو اور زائرین کو جو بوڈر پر موجود ہیں انھیں فُل پروف سیکیورٹی دی جائے اور اْن کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کئے جائیں اگر زائرین کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ساری زمہ داری حکومت بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ پرہوگی شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے بروز جمعہ بتاریخ3 نومبر کو پورے سندھ میں زائرین امام حسین کوحکومت بلوچستا ن کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔