نائیجیریا کے صوبہ آداماوا کی پولیس کے ترجمان نے منگل کو بتایا ہے کہ شہر موبی کے محلے دزالا کی مسجد میں ایک خود کش دہشت گردانہ حملے میں پچاس افراد جاں بحق ہو گئے-

نائیجیریا کے صوبہ آداماوا کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ اور موبی شہر کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا کہ یہ خود کش حملہ اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں صبح کی نماز باجماعت ادا کر رہے تھے-

مقامی حکام نے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ بوکوحرام پر عائد کی ہے-

دو ہزار چودہ میں موبی شہر کو بوکوحرام کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے بعد سے اس شہر میں یہ پہلا دہشت گردانہ حملہ ہے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here