یمن کی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے کہا کہ یمن کی جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ۔تنازع سعودی عرب،یمن اورخطےکے لیے نقصان دہ ہے ۔
اینتونیو گوتریس نےایک امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ہمیں مسئلے کاسیاسی حل نکالنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ،یمن کے بحران پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگ سے یمنی عوام کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارت کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔یہ سب کے لیے بہتر ہے کہ جنگ روک دی جائے۔اینتونیو گوتریس نے کہا کہ یمن کو جس صورتحال کا سامنا ہے وہ کوئی قدرتی عمل نہیں بلکہ سیاسی ناکامی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here