• ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات

تازه خبریں

مزید شامی علاقے دہشت گردوں سے آزاد

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شامی فوج اور عومی رضاکار فورسز نے ملک کی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے مشرقی غوطہ میں واقع “حوش الضواہرة اور الشفونیة” نامی اہم علاقوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے النشانیہ اور الشفونیہ نامی شہروں کو بھی تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

دوسری طرف غوطہ شرقی میں تکفیری دہشت گرد مخیم الوافدین سے عام شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے سے روک رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غوطہ شرقی سے عام شہریوں کو نکالنے کے لئے متعدد بسیں علاقے میں موجود ہیں لیکن دہشت گرد عام شہریوں کو باہر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان روزانہ 5 گھنٹے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔