قائد ملت جعفریہ پاکستان و نائب صدر متحدہ مجلس عمل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ۱ روزہ اندرون ساندھ کا مصروف دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی کونسل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اجلاس میں شرکت کی نوابشاہ میں منعقدہ اجلاس میں انتخابی عمل ہوا جس میں سندھ بھر سے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی اس اجلاس میں علامہ سید ناظر عباس تقوی کو آئندہ تین سال کے لئے صوبہ سندھکاصدر منتخب کیا گیا قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے انتخابات سے صدارتی خطاب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تنظیمی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور تنظیمی تربیت اور مختلف مسائل پر رہنمائی کی اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے جوش و جذبے و لگن کو سراہا گیاان کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں موجود افراد کا لگن و جوش جزبہ قابل تحسین ہے مزید فرمایا کہ یہ قومی جماعت سے اور اس کا نظام مضبوط ہے ماضی میں بھی اس کے خلاف سازشیں ہوئیں جس کو ناکام بنایا گیا اور آئندہ بھی تنظیم میں کسی بھی قسم غیر آئینی و غیر دستوری عوامل کو برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ قومی امور میں مزید بہتری پیدا کرینگے تاکہ عوامی مسائل کا حل اور قومی حقوق کا تحفظ کیاجاسکے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مختلف وفود و صاٖی حضرات نے بھی ملکی صورتحال پر گفتگو کی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے نوابشاہ میں جامعۃ الفاطمیہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور سربراہ جامعہ علامہ اسد زیدی کی کوششوں کو سراہا اور تقریب میں موجود افراد سے خطاب کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here