پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے جبکہ چار جوان زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بدینی ہلاک ہوگیا جبکہ دو خودکش بمبار بھی آپریشن میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ہزارہ کمیونٹی کے 100 سے زائد افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here