• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

یعقوب شہباز شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سکریٹری منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویزن کا اہم اجلاس امام بارگاہ محمدی ڈیڑہ ملیر میں علامہ ناظر عباس تقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ذمہ داران اور کارکنان نے شر کت کی اس موقع پر شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویزن کے نئے سیکرٹری جنرل کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں اکثریت رائے سے محمد یعقوب شہباز کو کرا چی ڈویزن کا سیکر ٹری جنرل منتخب کیا گیا نومنتخب سیکرٹری جنرل سے صوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی نے حلف لیا اس موقع پرمحمد یعقوب شہبازکا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ شیعہ علماء کو نسل ملک بھر میں اتحاد و حدت کی دائی ہے ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حامی ہیں بلا مذہب و مسلک ،ر نگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار رہاہے اور اس ملک میں آج بھی ہم ہر محاز پر اپنی بلا تفریق ملی خدمات انجام سے رہے ہیں بحیثیت تشیع اجتماعی فرائض ادا کئے بغیر ہم اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا نہیں ہوسکتے شیعہ علماء کو نسل ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے یعقوب شہباز کا مذید کہنا تھا اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلا فہ تسلیم کرنا اور امریکی سفارت خانہ کی وہاں منتقلی غیر قانونی ہے مسلسل اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کوظلم اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں فلسطینیوں کو شہید کیا جارہا ہے اس ظلم پر او آئی سی کی خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے ۔