اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جنوب مغربی شام میں فوری جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریز نے جنوب مغربی شام میں حملے فوری طورپر بند کرنے اور صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کی ایک بار پھر اپیل کی ہے ۔

انہوں نے اپنے ترجمان کے ذریعے علاقے میں فوجی حملے پھر شروع ہونے اور شہریوں پراس کو تباہ کن اثر پر تشویش ظاہر کی ۔انتونیو گوتریز نے تمام فریقوں پرزوردیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

انہوں نے امداد کی بلاتاخیر فراہمی کیلئے اقوام متحدہ کو اجازت دینے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here