• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

غزہ پر اسرائیل کی فضائی کارروائی

غزہ پر اسرائیل کی فضائی کارروائی

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں جب حماس نے علاقائی اور عالمی ثالثوں کے ذریعے  اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی خبر دی تھی اس کے چند ہی گھنٹوں بعد اسرائیل نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کی گئی فضائی کارروائی میں دوفلسطینی شہید اور 15 دیگر شہری زخمی بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشہ کئی ماہ سے شدید جاری کشدگی ہے اور اس دوران جانی نقصان کا یہ ایک تازہ واقعہ ہے۔

یاد رہے کہ 2014 میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پر شدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ بربریت کا جواب دیتے ہوئے غزہ کے قریب عسقلان سمیت صہیونی نشین علاقوں پر 70 میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد اسرائیلیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے صہیونی شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی شہری خطرے کے پیش نظر پناہ گاہوں کے قریب ہی رہیں۔