پاکستان کا قیام خالق ومالک کا عطاکردہ تحفہ جسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، علامہ عارف واحدی 
پاکستان کا قیام خالق ومالک کا عطاکردہ تحفہ جسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، علامہ عارف واحدی 

پاکستان کا قیام خالق ومالک کا عطاکردہ تحفہ جسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، علامہ عارف واحدی 

پاکستان کا قیام خالق ومالک کا عطاکردہ تحفہ جسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، علامہ عارف واحدی  

ملک کی آزادی کےلئے برصغیر کے مسلمانوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں اور جو بے مثال جدوجہد کی اسکی نظیر نہیں ملتی ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم جشن آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرنے کےلئے سیمنار اور آزادی ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگاراولپنڈی /اسلام آباد 8اگست 2018ء(     جعفریہ پریس)    شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے یوم آزادی 14اگست کو جوش وخروش سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم جشن آزادی کے شہیدوں کو سلام پیش کرنے کےلئے سیمنار اور آزادی ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا قیام خالق ومالک کا عطاکردہ تحفہ جسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ملک کی آزادی کےلئے برصغیر کے مسلمانوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں اور جو بے مثال جدوجہد کی اسکی نظیر نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہا کہ14 اگست کا دن پاکستان میں قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جائے، اس کے علاوہ پاکستانی جو بیرونِ ملکوں میں مقیم ہیں وہ بھی بہت جوش خروش سے اس دن کی تقریبات کا اہتمام کریں۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزیدکہنا تھا کہ 14 اگست 1947ءکا سورج برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی کا پیامبر بن کر طلوع ہوا تھا۔ مسلمانوں کو نہ صرف یہ کہ انگریزوں بلکہ ہندو ¿وں کی متوقع غلامی سے بھی ہمیشہ کے لیے نجات ملی تھی۔ آزادی کا یہ حصول کوئی آسان کام نہیں تھا جیسا کہ شاید آ ج سمجھا جانے لگا ہے۔ برطانوی اقتدار کے خاتمے کے لیے برصغیر کے مسلمانوں نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں اور جو بے مثال جدوجہد کی ہے،یہ ان کے اسلام اور دو قومی نظریے پر غیر متزلزل ایمان و یقین کا واضح ثبوت ہے۔ انہی قربانیوں اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں بالآخر پاکستان کا قیام شب قدر، جمعة الوداع ماہ رمضان المبارک 1368ھ بمطابق 14 اگست 1947ءعمل میں آیا۔ ظہور پاکستان کا یہ عظیم دن جمعة الوداع ماہ رمضان المبارک اور شب قدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، محض اتفاق نہیں ہے بلکہ خالق و مالک کائنات کی اس عظیم حکمت عملی کا حصہ ہے۔پاکستان کرہ اراض کا واحد ایسا ملک ہے جس کی بنیاد ایک نظریہ پر رکھی گئی اور وقت کی سفاک طاقتوں سے اس نظریہ کو منوانے کیلئے اسلامیان ہند نے جو انگنت قربانیاں دیں اقوام عالم کی تاریخ میں ان کی مثال نہیں ملتی۔ آخرمیں علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور تمام مسالک اور مکاتب فکر کواپنی صفوں میں اتحاد وحدت کو فروغ دیں اور مادر وطن کو کمزور کرنے اور نقصان پہنچانے والے دشمنوں کے تمام عزائم کوخاک میں ملاتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوںکے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کےلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے تعلیم کو فرغ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں عملی طور پر دنیا کامقابلہ کر نا ہو گا او ر ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا جس کے لئے ہرشخص اپنا مثبت کر دا داکرئے۔ انشااللہ وہ دن دن دور نہیں جب ہمار ا ملک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہو جائےگا۔                     

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here