امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے 3ماہ بعد خصوصی حکم جاری کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا،ان پابندیوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔ 
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نئی پابندیاں ایران کی کارسازی کی صنعت، سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی تجارت کے علاوہ ایران کی کرنسی اور اُس کے دیگر مالیاتی سودوں پر اثر انداز ہوں گی۔اُنہوں نے کہا کہ پانچ نومبر سے امریکہ۔۔ ایران کی ایندھن سے متعلقہ تجارت پر بھی پابندیاں عائد کر دے گا۔ اس سے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے ایران کے مرکزی بینک سے لین دین پر شدید منفی اثر پڑے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here