جنوبی شام میں داعش کا محاصرہ مزید تنگ
جنوبی شام میں داعش کا محاصرہ مزید تنگ

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مشرقی سویدا کے صحرائی علاقے میں الصفا کی پہاڑیوں کے اطراف میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے جبکہ کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد بھی کرا لیا۔شامی فوج کی اس کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شامی فوج نے تل غانم میں بھی کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

جبکہ تلول الصفا سے فرار کرنے والے متعدد دہشت گردوں کو قیدی بنا لیا۔واضح رہے کہ شام کا بحران علاقے کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کی غرض سے سعودی عرب اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کی بنا پر دو ہزار گیارہ سے جاری ہے

جبکہ شامی فوج اور عوام نے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here