• اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل کا شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں بہت بڑا کردار ھے

ملی یکجہتی کونسل کا شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں بہت بڑا کردار ھے

ملی یکجہتی کونسل کا شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں بہت بڑا کردار ھے

لاہور :جعفریہ پریس 
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا ایک اھم مشاورتی اجلاس 29 اگست 2018 بروز بدھ کو جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی سیکٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ نے کی،علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، جناب ثاقب اکبر،مولانا عبدالغفار روپڑی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، اسد اللہ بھٹو، میرزا ایوب بیگ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، نصرت شھانی، اسامہ بخاری، مولانا عبدالوھاب روپڑی، پیر سید صفدر گیلانی، پیر غلام رسول اویسی، رضیت باللہ، اسد عباس نقوی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیر لطیف الرحمن شاہ، نذیر جنجوعہ، میاں رضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، اور مظھر محمود صدیقی نے شرکت کی-
اجلاس میں مرکزی قائدین سے یہ سفارش کی گئی کہ ملی یکجہتی کونسل کا شدت پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں بہت بڑا کردار ھے اس لئے اسے بھرپور قوت سے چلانا چاھئے مذھبی ملی ایشوز پر کردار ادا کرنا،آئین میں اسلامی شقوں کا تحفظ ،امن و امان،اتحاد و وحدت کا قیام،دینی اقدار کا تحفظ یہ وہ امور ھیں جن کے لئے اس کونسل پوری قوت سے جاری رکھا جائے۔
علامہ عارف واحدی نے دستور میں ترمیم کے حوالے سے کچھ تجاویز دیں جن کے لئے لیاقت بلوچ کی سربراھی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی،یہ بھی طے ھوا کہ محرم کے حوالے سے مشترکہ پروگرام کئے جائیں گے اور شھدائ کربلا کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا-