• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا علی رضا عابدی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمتشیعہ علماء کونسل پاکستان کا علی رضا عابدی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا علی رضا عابدی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا علی رضا عابدی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت، دہشتگردی کا پھر سر اٹھانا تشویشناک ہے ، شیعہ علماءکونسل پاکستان 
 عابدی خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،علامہ عارف واحدی

اسلام آباد26 دسمبر2018 ء (جعفریہ پریس )شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے لواحقین سے اظہار تعزیت ، علامہ عارف واحدی کہتے ہیں ایک وقفہ کے بعد دوبارہ ٹارگٹ کلنگ کا سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے۔    گزشتہ رات سابق رکن قومی اسمبلی اور کراچی کی معروف شخصیت علی رضا عابدی کی ان کی رہائش گاہ کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ ایک وقفہ کے بعد دوبارہ ٹارگٹ کلنگ کا سر اٹھانا انتہائی تشویشناک ہے، دہشت گردی کے خاتمے کےلئے دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے۔ انہوںنے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے اس سانحہ پر گہری تشویش اور دلی افسوس کا اظہار کیاگیاہے۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھاکہ شہر قائد میں ایک مختصر وقفہ کے بعد دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونا انتہائی تشویشناک ہے، کراچی کے امن سے پورے ملک کا امن وابستہ ہے، کراچی کو پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت حاصل ہے، انہوںنے پرزور الفاظ میں مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے مزید سخت اقدامات کئے جائیں ۔