حمایت مظلومین فلسطین کے عنوان سے عظیم الشان کانفرس علامہ عارف واحدی شریک
حمایت مظلومین فلسطین کے عنوان سے عظیم الشان کانفرس علامہ عارف واحدی شریک

اسلام آباد:میلوڈی اسلام آباد ھوٹل میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی طرف سے حمایت مظلومین فلسطین کے عنوان سے عظیم الشان کانفرس منعقد کی گئی جس میں مختلف مسالک اور مختلف سائسی و مذھبی شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔
شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل جناب علامہ عارف حسین واحدی نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔انھوں نے فلسطین کے تاریخی پس منظر،سامراجی قوتوں کی اس حوالے سے سازشوں اور غاصب اسرائیل کے فلسطینی بھائیوں پر ظلم و بربریت پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی اور سرکردگی میں اسرائیل جتنے ظلم کے پہاڑ توڑ رھا ھے انسانی حقوق کی تنظیموں کی مسلسل خاموشی اور سلامتی کونسل میں امریکا کا اسرائیل کے خلاف ھر قرارداد کو ویٹو کرکے دنیا کو یہ بتایا جا رھا ھے کہ عالمی سطح پر مسلم امہ کے خلاف ھر ظلم کے پیچھے امریکا کھڑا ھے انسانی حقوق کے ادارے بھی اسی کے فنڈز پر پل رھے ھیں اور اسی کے اشاروں پر چلتے ھیں۔
علامہ عارف واحدی نے صدر ٹرمپ کی ڈیل آف سینچری کو مکمل رد کرتے ھوئے کہا کہ فلسطینیوں کی ستر سالہ جدوجہد گواہ ھے کہ یہ قوم کسی ظلم کے سامنے نہیں جھکے اب کچھ نام نہاد مسلم حکومتوں کو ساتھ ملا کر اس ڈیل کے نام پہ فلسطینیوں کے ساتھ فراڈ اور انکو جھکانے کا نیا انداز ھے یہ تذلیل آف سینچری ھے جسے دنیا کا کوئی مسلمان اور کوئی غیرتمند فلسطینی قبول نہیں کرے گا اور بھیانک سازش بھی ناکام ھو گی اور فلطینیوں کی جدوجہد جاری رھے گی اسرائیل نے دنیا کے نقشے سے مٹنا ھے اور مٹ کر رھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here