مقبوضہ وادی کشمیرکا محاصرہ مسلسل 21ویں روز بھی جاری رہا
مقبوضہ وادی کشمیرکا محاصرہ مسلسل 21ویں روز بھی جاری رہا

مقبوضہ وادی کشمیرکا محاصرہ مسلسل 21ویں روز بھی جاری رہا

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے پوری مقبوضہ وادی میں مسلسل 21ویں روز بھی سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کا نفاذ جاری رکھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سخت محاصرے کے باعث کشمیریوں کو بچوں کی غذااو رزندگی بچانے والی دواؤں سمیت بنیادی اشیاکی شدیدقلت کا سا منا ہے اور مقبوضہ وادی ایک بڑے انسانی المیے کا منظر پیش کررہی ہے۔ لاکھوں لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور جموں وکشمیر اسکے باشندوں کیلئے ایک بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی آلہ کاروں کی ریشہ دوانیوں سے ہوشیار رہیں ۔یہ انتباہ حریت کارکنوں کی طرف سے پوسٹروں اور پمفلٹس کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here