اربعین مارچ میں شامل قافلے کربلائے معلی پہنچنا شروع ہوگئے
اربعین مارچ میں شامل قافلے کربلائے معلی پہنچنا شروع ہوگئے
عراق سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اربعین حسینی جیسے جیسے قریب آتا جارہا ہے اربعین مارچ میں شریک قافلوں کی تعداد اور عاشقان حسینی کے جوش ولولے میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ عراق کے مختلف شہروں اور خاص طور پر نجف اشرف سے کربلائے معلی پہنچنے والے سب ہی راستے زا‏ئرین اباعبداللہ الحسین سے مملو ہیں اور عاشقان حسینی کا ایک سیلاب ہے جو کربلائے معلی کی جانب امنڈتا چلا جارہا ہے۔

نجف اشرف سے روانہ ہونے والے زائرین کے قافلے اسّی کلومیٹر کا فاصلے طے کرنے کے بعد اب  کربلائے معلی میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں ایرانی زا‏‏ئرین بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان، ہندوستان اور دنیا کے دیگر ملکوں سے آنے والے کئی لاکھ ز‏ا‏‏‏‏ئرین بھی سیکڑوں قافلوں کی شکل میں نجف ۔ کربلا عظیم اربعین مارچ میں شریک ہیں۔
عراقی حکام کے مطابق اس سال عظیم اربعین مارچ میں شریک عراقی، ایرانی اور دیگر ملکوں سے آنے والے زائرین کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here