• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان جمعہ ۱۰ جنوری ملک بھر میں پر امن احتجاج کریگی

امریکی جارحیت نے خطے کو بڑے خطرے سے دوچار کر دیا، علامہ عارف واحدی

امریکی جارحیت نے خطے کو بڑے خطرے سے دوچار کر دیا، علامہ عارف واحدی
شیعہ علماءکونسل پاکستان کا امریکی جارحیت و دہشتگردی کیخلاف جمعة المبارک 10جنوری کو ملک گیر پُر امن احتجاج کرنے کا اعلان
 اقوام متحدہ اور او آئی سی کمزور ،جائزہ لینے کے علاوہ پاکستان کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ، کمزور پالیسیوں سے کشمیر ی اور ہمسائے بھی مایوس ہیں۔
اسلام آباد 8جنوری 2020ء(   جعفریہ پریس) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ آغا سید محمد عباس رضوی ،علامہ فرحت عباس جوادی ،علامہ غلام قاسم جعفری ،علامہ سید وزیر حسین کاظمی ،سید جاوید شاہ ،اکبر حسین (جے ایس او)سمیت دیگر رہنمانے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ علماءکونسل پاکستان بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملہ میں جنرل حاج قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کی ساتھیوں سمیت شہادت پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کر تی ہے۔ اور امریکی صدر کے حکم پر کیا جانے والے اس حملے کو امریکہ کی کھلی جارحیت ،بدمعاشی اور دہشت گردی قرار دیتی ہے، جس کی پورے عالم اسلام کو مل کر مذمت کرنی چاہیے کیونکہ اگر امریکہ کی اس دہشت گردی کی مذمت نہ کی گئی اور عالم اسلام سمیت عالمی امن و امان کی علمبردار دیگرحکومتوں نے دنیا میں جاری امریکی جارحیت کے خلاف کوئی متفقہ لائحہ طے نہ کیا تو امریکہ کو کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ بھی ایسی ہی دہشت گردی کی جرات ہوسکتی ہے۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ امریکہ جیسی استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے، جنہیں انسانی حقوق کی کوئی پرواہ ہے نہ بین الاقوامی سرحدوں کا کوئی لحاظ ، امریکی بدمعاشیاں حدیں کراس کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل حاج قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس انتہائی داد تحسین کے مستحق ہیں جنہوںنے دہشتگردی کے خلاف عملی طور پر جہاد کیا، داعش جیسے فتنے کا نہ صرف خاتمہ کیابلکہ دیگر استعماری قوتوں کی سازشوں کو بھی اپنی حکمت عملی، تدبر اور بہترین رہنمائی کے ذریعے ناکام بنایا، جس طرح سوشل میڈیا اور بعض الیکٹرانک میڈیا پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ امریکہ نے کسی دہشتگرد کوقتل کیا ہے ہم اس غلط تاثر کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ حاج قاسم سلیمانی اسلامی ممالک میں امریکی جارحیت اور دہشتگردوں کے خلاف برسربیکار عالمی شخصیت کے حامل جنرل تھے۔ انہوں نے عراق،شام ،لبنان اور افغانستان سمیت اسلامی ممالک کا تحفظ کیا ۔کسی ملک پر دہشتگرد حملہ نہیں کیا۔ بلکہ وہ موجودہ سعودی ایرا نی کشید گی کے خاتمے کیلئے عراق پہنچے تھے۔ اور خطے کو جنگ کے خطرے سے نکال کر امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں تھے۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہناتھا کہ ہم سمجھتے ہیںکہ اقوام متحدہ اور او آئی سی انتہائی کمزورہو چکی ہیں انصاف کی فراہمی میں ان کے پاس کوئی پلیٹ فارم نہیں بڑے ملکوںکا مفاد ہو تو یہ متحرک نظر آتے ہیں اور بڑی طاقتوں کے سامنے کمزوورملک کا مسئلہ ہو تو خاموش تماشائی بن جاتے ہیں تاہم پاکستان ایک اسلامی ایٹمی ملک ہے جو اپنا مثبت اور مضبوط کر دار ادا کرسکتاہے لیکن جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان کچھ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ کشمیر میں 156 دن سے کرفیو نافذ ہے۔ہندوستانی فوج کی ظالمانی کاروائیاں جاری ہیں۔ مگرحکومت پاکستان کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے آج کشمیر ی عوام بھی مایوس ہیں اور ہمسایہ ملک ایران جس نے پاکستان کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا وہ بھی حکومت پاکستان کی خاموش پالیسی سے مایوس نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قومی اسمبلی میں دیئے گئے آفیشل سٹیٹمنٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی وضاحت کسی حد تک درست ہے کہ وہ خطے میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تاہم پاکستان کو بڑا اسلامی ملک ہونے کے ناطے برادر اسلامی ملک کے جنرل پرامریکی حملے کی مذمت کرنی چاہیئے ۔اور خطے میں قیام امن کیلئے امریکی جارحیت کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ خطے کی انتہائی خطرناک اور بدلتی صورتحال پر پاکستان کو انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے، پاکستان کو خارجہ امور خصوصاً خطے کی صورتحال پر اپنا مفاد مد نظر رکھنا چاہیے ، ایران نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ، ہمیں بھی اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیئے حالیہ صورتحال میں بین الاقوامی سطح پر دباﺅ بڑھ سکتاہے البتہ خود مختار اور زندہ قومیں ہمیشہ بحرانوں، مشکلات اور دباﺅ کا نہ صرف سامنا کرتی ہیں بلکہ وقار اور خودداری کے ساتھ چیلنجز سے نبردآزما ہوکر تاریخ میں سرخرو ہوا کرتی ہیں ۔ اسلام کا واضح ، روشن اور متفق علیہ درس ہے اور انسانیت کا تقاضا بھی ہے کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کی جائے اس دور میں امریکی استعمار صف اول کا ظالم ہے جو فلسطینیوں کے حقوق غصب کر کے کھلم کھلا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہاہے۔امریکی استعمار نے جنرل حاج قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو بیدردی سے شہید کرکے انتہائی گھناﺅنے جرم کا اارتکاب کیا ہے ، اسی لیے ظالم کی مخالفت میں اور مظلوم کی حمایت میں کھڑا ہونا ہماری اسلامی ،اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی ذمہ داری ہے جس کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں بروز جمعة المبارک 10جنوری 2020ءکو بعد از نماز جمعہ پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔ہم اپیل کرتے ہیں کہ آئمہ جمعہ و جماعت اپنے خطبات میں اس سانحہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ظالم ، طاغوتی امریکی سامراج کی مذمت کریں ۔آخر میں علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف ہمارا ہمسایہ بلکہ برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں پرانے ، ثقافتی، مذہبی ، دوستانہ و دیرینہ تعلقات ہیں ، غم کی اس گھڑی میں ہم ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔ ہم جنرل حاج قاسم سلیمانی‘ ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں سمیت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں اور شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دست بہ دعا ہیں۔