کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس
کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس

 کشمیر کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا گروپ کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دے گا۔ سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرانے میں چین نےکلیدی کردارادا کیا ہے۔

اس سے پہلے گذشتہ برس 16 اگست کو کشمیر کی غیر مستحکم صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوئی تھی، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر جنرل کارلوس لوئٹے اور معاون سیکریٹری جنرل آسکر فرنانڈس نے جموں و کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دی تھی۔

یو این خبر ایجنسی نے اجلاس سے متعلق جاری خبر میں کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں براہ راست بات چیت ہوئی، جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی پوزیشن چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کےتحت ہے، سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس جموں و کشمیرکی صورتحال پر تشویش اور انتہائی تحمل کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here