تہران:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی انٹرنیشنل افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
تہران:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی انٹرنیشنل افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

تہران:ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ایرانی پارلیمنٹ میں وزارت خارجہ میں انٹرنیشنل افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل اور پارلیمنٹ اسپیکر کے اسپیشل اسسٹنٹ جناب ڈاکٹر امیر عبداللہیان سے بہت ہی مفید اور اھم ملاقات ھوئی -خطے کی صورت حال اور پاکستان ایران باھمی تعلقات پر گفتگوُ ھوئی۔ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ھم ھمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح پر رکھتے ھیں پاکستان ھمارا دوست،برادر اور ھمسایہ ملک ھے ھمارے لئے انتہائی اھمیت کا حامل ملک ھے -علاوہ ازیں کہا کہ ھم نے ھمیشہ سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں مظلوموں کا ساتھ دینے کا عہد کیا ھوا ھے ھماری خارجہ پالیسی کا دارومدار یہی ھے فلسطین کے مظلوم عوام ھوں یا کشمیر کے ظلم وستم کا شکار لوگ۔ھم سب کی حمایت کرتے ھیں شاید پاکستان سے باھر دنیا کی واحد پارلیمنٹ ایران کی پارلیمنٹ ھے جنھوں نے کشمیری بھائیوں کی حمایت میں قرارداد پاس کی ھے-
ڈاکٹر عبد اللہیان نے کہا کہ اگر خطے کے ممالک آپس میں متحد ھوں اختلاف کا خاتمہ ھو تو امریکہ کو خطے کے کسی ملک میں مداخلت کا بہانہ نہیں ملتا ورنہ ان سامراجی طاقتوں کا کام ہی یہی ھے کہ ان کو آپس میں لڑاؤ اور ان پر تسلط حاصل کرو -امت کا اتحاد و وحدت امت کی مضبوطی کا سبب بنتا ھے-
آخر میں کہا کہ ھم اس محترم وفد کو خوش آمدید کہتے ھیں پاکستان میں فرقہ واریت اور تکفیر کے خلاف آپ سب مسالک کا اتحاد و وحدت کے ساتھ کھڑے ھونا دنیا کے لئے ایک مثال ھے-
وفد کے سربراہ جناب لیاقت بلوچ نے بھی دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر ھونے پر زور دیا اور فلسطین و کشمیر پر ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here