دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے زیر اہتمام مجالس ایام فاطمیہ کا انعقاد

20 روزہ مجالس بمناسبت ایام فاطیہ سلام اللہ علیھا کا حرم حضرت معصومہ میں انعقاد
زیر انتظام دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم

20 روزہ مجالس عزا بسلسلہ شھادت دلسوز دختر پیغبر حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان امور شعبہ خدمت زائرین قم المقدس نے منعقد کیا. جس میں دنیا بھر کے علماء ، ذاکرین و ماتمی سنگتوں نے شرکت کی. اور حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کو انکی جدہ کا پرسہ پیش کیا. آخری تین روزہ مرکزی مجالس سے *حجت الاسلام والمسلمین سید مبین حیدر رضوی نے خطاب کیا اور سیدہ کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے فضائل و مصائب بیان کیے. عرصہ پانچ سال سے مسلسل مرکزی ماتمی سنگت منڈی بہاوالدین اور چکوال پارٹی (حیدری گروپ) قافلہ سالار مخدوم سید علی شاہ اور انکے معاون سید طاہر نقوی ایڈووکیٹ کے تعاون سے سینہ زنی کرتی رہیں. سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی سینہ زنی کی. شام شھادت سیدہ کی مجلس مسجد اعظم میں منعقد ہوئی. جس میں خطیب محترم کے بعد ذاکر سید ذریت عمران شیرازی نے مصائب پڑھا. اور ماتمی سنگت سپاہ حسین ٹیکسلہ نے سینہ زنی کرتی ہوئے جلوس کو برآمد کیا اور روبروی ضریح حضرت معصومہ قم جلوس کا اختتام ہوا. دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین اور بابا حیات کی طرف سے دستر خوان سیدہ فاطمہ زھرا کا خصوصی اہتمام تھا. مسئول شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے تمام پڑھنے ، سننے ، تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائے امام زمان عجج کے ساتھ پروگرام کو ختم کیا.شام شھادت کی مجلس کے آرگنائزر معاون اول شعبہ خدمت زائرین مولانا فیصل رضا عسکری تھے. جنہوں نے تمام انتظامات بڑے احسن انداز سے انجام دیے اور اراکین شعبہ خدمت زائرین ان 20 روزہ مجالس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here