جامعۃ الکوثر کی تقریب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا خطاب

جامعۃ الکوثر کی تقریب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی کا خطاب

اسلام آباد:جامعۃ الکوثر میں برادر محترم جناب مولانا ظفر عباس شہانی کےدروس کی ویب سائیٹ کے پانچ سال مکمل ھونے پر ایک عالیشان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حضرات نے شہانی صاحب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا-مقررین میں جناب علامہ عارف حسین واحدی،علامہ شیخ حسن جعفری،علامہ شیخ انور علی نجفی،علامہ انیس الحسنین خان،علامہ کوثر عباس قمی،ڈاکٹر عون ساجد نقوی،ڈاکٹر ندیم عباس،مولانا سید علی ھمدانی و دیگر شامل تھے۔
شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں علامہ ظفر عباس شہانی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ تدریس کے شعبہ میں یہ ایک لائق تحسین کاوش ھے ھم ان کو مبارک باد پیش کرتے ھیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں قلم کی قسم اٹھائی ھے آج کے دور کا قلم کی بورڈ ھے اس ٹیم کی محنت بہت قابل قدر ھے مگر ھمیں یقیناً خراج تحسین پیش کرنا پڑے گا اور یاد رکھنا ھو گا ان علمائ کرام کی انتھک محنتوں اور کاوشوں کو جب کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نہیں تھا اس کے باوجود انھوں نے انتہائی محنت مشقت اور عرق تیزی سے کتنی بڑی اور ضخیم علمی کتابیں لکھیں جو آج ھماری علمی تحقیقی میراث ھیں۔آج جدید ٹیکناجی کا دور ھے ایسی ویب سائٹس سے دنیا بھر میں استفادہ کیا جاتا ھے جو انتہائی مفید ھے مگر یاد رکھنا ھو گا جو دینی طلبہ کا طرہ امتیاز ھے تقوائ الٰہی اور کسب روحانیت و معنویت وہ استاد کی کلاس میں بیٹھ کر ہی حاصل ھوتا ھے آج کے جوانوں اور سٹوڈنٹس کو جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے استاد کی کلاس سے استفادہ اور اس مخصوص روحانی ماحول کو بھی نظر رکھنا چاھئیے اور اس سے دور نہیں ھونا چاھئیے۔البتہ ان علوم کی تدریس پر جو کام ھوا اسی طرح مختلف دینی علوم اور مثبت انداز میں مجالس کے حوالے سے بھی اس جدید طریقے سے استفادہ کرنا چاھئیے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here