ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اہم فیصلہ جات+ تصاویرملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اہم فیصلہ جات+ تصاویر
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اہم فیصلہ جات+ تصاویر

ہم فلسطین کے حوالے سے ٹرمپ کے ذلت آمیز منصوبہ کو مسترد کرتے ہیں: صاحبزادہ ابو الخیر زبیر
ملی یکجہتی کونسل پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کو ملکی سطح پر منائے گی ملک بھر میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے:لیاقت بلوچ
حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے زبانی جمع خرچ بند کرے اور عملی اقدام کرے پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔مجلس عاملہ قائدین کا خطاب
اسلام آباد( جعفریہ پریس)کشمیر میں چھے ماہ سے کرفیو ہے، کشمیر جیل بن چکا ہے اس صورتحال میں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ہم سب مل کر یوم یکجہتی کشمیر میں منائیں گے۔ان خیالات کا اظہار کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم اپنے حکمرانوں سے کہیں گے وہ زبانی جمع خرچ سے باہر آئیں اور اس کے لیے عملی اقدام کریں۔ اس جہاد کے لیے قربانی عظیم کام ہے۔ جلوس نکالنا، جھنڈے لگانا حکومت کا کام نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کم سے کم عالمی عدالت میں چلے جاتے، روہنگیا مسلمان اگر وہاں جا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں نکلے۔آپ ٹرمپ سے اپیل کر رہے ہیں ثالثی کروائیں، اس نے جو فلسطین کی ثالثی کروائی ہے کیا وہ آپ کو قبول ہے۔ہم امریکہ کی جانب سے پیش کردہ ذلت آمیر فارمولے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل حکومت سے ہٹ کر پوری امت میں پاکستان کا نمائندہ فورم ہے اسے ہمیں مضبوط کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کے وفد نے ایران میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس کی بھرپور پذیرائی ہوئی ہے۔ ہم نے پاکستان اور ایران کے باہمی روابط پر زور دیا ہم ان کی پارلیمنٹ میں گئے ہیں۔ اس وفد نے ایران میں پورے ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ہم نے ایرانی قیادت کا کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھانے پر شکریہ بھی ادا کیا اور ان سے گذارش کی کہ وہ فلسطین کے مسئلہ کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو بھی اٹھائیں۔ ہم نے پاکستانی علماء کو بھی کہا کہ وہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے ایران میں پروگرام کریں۔ہمیں کشمیر کے حوالے سے ٹرمپ پر کوئی امیدیں نہیں ہیں یہ کشمیر کے ساتھ وہی کرے گا جو اس نے فلسطین کے ساتھ کیا ہے۔ دنیا کی منحوس تکون اسرائیل، ہندوستان کے پیچھے امریکہ ہے۔ ہمیں اپنے دشمن کو سمجھنے میں کسی سازش کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی کوشش کرنی ہوگی۔ ترک صدر نے درست کہا یہ قدس کا مسئلہ نہیں مکہ اور مدینہ کا مسئلہ ہے۔ سنچری ڈیل سے فلسطینیوں کو قتل کرنے کا اسرائیلیوں کو موقع ملے گا۔ ہمیں اقوام متحدہ، او آئی سی، سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ سنچری ڈیل اور کشمیر کے مسئلہ کو اٹھائیں علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ۵ فروری قائد ملت جعفریہ پاکستان  ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئرنائب صدر آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم کشمیر بھرپور انداز سے منائیں گے ، علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ جس طرح قم و مشہد میں ہمارے دفاتر نے کونسل کے ممبران کا استقبال کیا وہ بھی یوم کشمیر پر احتجاج کریں گے مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت کے سیکریٹری جنرل اور صدر محفل راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان مقاومت کا حلقہ فصل ہے ہم مقاومت کی تحریکوں کو جوڑنے والے ہیں اسی لیے امریکہ ہم کو اس حلقہ سے دور رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس حلقے میں رہتا ہے تو اسرائیل نہیں رہ سکتا، ہندوستان کمزور ہوگا۔ ہمیں تمام اختلافات کو ختم کرکے کشمیر اور فلسطین کی حمایت کرنی ہے۔ پاکستان کو بحرانوں کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قوم کو بیدار کریں، ہمیں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید صفدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کی بیٹی نے ہمارے وفد سے کہا کہ ہمارا انتقام یہ ہے کہ عالم اسلام اپنے دشمن کے مقابلے میں متحد ہو جائے، ہمیں اپنے حکمرانوں پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ آپس میں متحد ہو جائیں۔ اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اس خصوصی اجلاس میں اظہار۔اجلاس میں ان شخصیات کے علاوہ جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراھیم،اتحاد علماء کے سربراہ مولانا عبد المالک، JUPکے نائب صدر سید صفدر گیلانی، جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبد اللہ گل، جماعت اہل حرم کے سربراہ مولانا گلزار احمد نعیمی، کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر، تحریک حرمت رسول کے سیکریٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، ھدیہ الہادی کے نائب رہبر رضیت باللہ، مجلس وحدت کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں مجلس وحدت کی سپریم کونسل کے رکن مولانا اقبال بہشتی، جمعیت علمائے پاکستان کے چیف آرگنائزر محمد حسیب نظیری، صدر JUPبلوچستان میر عبد القدوس ساسولی، صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان پنجاب محمد جاوید قصوری، مولانا سید جعفر نقوی مرکزی راہنما اسلامی تحریک، نائب ناظم تنظیم اسلامی راجہ محمد اصغر، مجلس وحدت کے شعبہ سیاسیات کے ذمہ دار سید اسد نقوی، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محمد نصرا للہ رندھاو، علامہ حیدر علوی اور دیگر جماعتوں کے قائدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس عاملہ کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین نے کی یاد رہے کہ یہ خصوصی اجلاس مسئلہ کشمیر اور قضیہ فلسطین کے تناظر میں بلایا گیا تھا۔اجلاس کے اختتام پر مجلس عاملہ کی جانب سے ایک مشترکہ فتوی اور اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here