بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا،آزادی کے حصول تک کشمیری عوام کےساتھ ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا،آزادی کے حصول تک کشمیری عوام کےساتھ ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا،آزادی کے حصول تک کشمیری عوام کےساتھ ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
 قائد ملت جعفریہ پاکستان کے فرمان کے مطابق کشمیریوں کے تشخص، آزادی، حقوق اور جغرافیائی تحفظ کےلئے تمام اختیارات بروئے کار لائے جائیں، بین الاقوامی دباﺅ سے آزاد خارجہ پالیسی مرتب کی جائے ، عارف واحدی کی یوم احتجاج کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو،اسرائیل کے بعدانڈیا کو بھی امریکہ کی مکمل آشیر باد حاصل ہے، سیکرٹری جنرل کا ٹیلیفونک خطاب
 

 اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آبا، کوئٹہ، پشاور، لاہور،کراچی،فیصل آباد، سکھر، جھنگ، ملتان 05 فروری2020ء(جعفریہ پریس ) یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ،کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قراردادیں منظور کی گئیں اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے کے بعد اسرائیل اور بھارت کو کھلی چھوٹ مل چکی ہے، بھارت بھی ویسے ہی انسانی حقوق کی پامالیاں کررہاہے جیسے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر روا رکھی ہوئی ہیں، امت مسلمہ کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا،عالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لینا چاہیے، مودی اب کشمیر کے ساتھ خود بھارتی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کررہاہے، کشمیریو ں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیںگے ، راولپنڈی میں ملی یکجہتی کونسل اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کی مشترکہ ریلی نکالی گئی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایاگیا جس میں کہاگیا کہ مسئلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اورمسئلہ کشمیر کے مستقل حل کےلئے اُمت مسلمہ کو یکساں موقف اختیار کرنا ہوگا۔ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کے موقف کی ترجمانی پاکستانی قوم کی ذمہ داری اور عدل و انصاف کا تقاضا ہے لہذا اس ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے ہم 5 فروری کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ” یوم یکجہتی کشمیر“ منارہے ہیں۔مظلوم کشمیری مسلمان نصف صدی سے زائد بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں ۔ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے،مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے حکومت پاکستان سفارتی محاذ پرمزید موثر کردار ادا کرے، سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ عارف حسین واحدی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کےلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدارحل نکالا جائے،بھارت ہٹ دھرمی اور دہشت گردی کو ترک کرکے پاکستان کے مذاکرات کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ کرے البتہ یہ بھی یاد رکھے کہ امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ ہم ایٹمی قوت ہیں کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا، مادر وطن کی حفاظت کےلئے ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here